Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

24 گھنٹوں میں آنیوالی خبریں ہر پاکستانی کا دل دہلا دینے کیلئے کافی ہیں، ترجمان پنجاب حکومت

پنجاب حکومت کی ترجمان مسرت چیمہ نے کہا ہے کہ ‏پچھلے 24 گھنٹوں میں آنے والی خبریں ہر پاکستانی کا دل دہلا دینے کیلئے کافی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں ترجمان وزیراعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ وفاق کی نااہلی سے آٹے کیلئے لوٹ مار شروع ہوچکی ہے، وزراء کہہ رہے ہیں کہ تنخواہوں کے پیسے نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پوری کابینہ دیوالیہ ہونے کی خبریں سنا رہی ہے اور امپورٹڈ حکومت کو مزید مرسڈیز خریدنے کا شوق چڑھ گیا ہے، ان لوگوں کے اقدامات غریب عوام کے دلوں پر خنجر چلانے کے مترادف ہیں۔

نااہل ٹولے کا ہر آنے والا دن عوام پر نئے عذاب کے مترادف ہے

ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ عوام بنیادی اشیاء خورونوش خریدنے کیلئے لائنوں میں کھڑے ہونے پر مجبور ہیں، عملاً ‏پاکستان میں اس وقت بھوک کا راج ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی معیشت شدید بحران کا شکار

مسرت جمشید چیمہ نے مزید کہا کہ صنعتیں بند ہو رہی ہیں لیکن غاصب حکمرانوں کی عیاشیاں بڑھ رہی ہیں، نااہل ٹولے کا ہر آنے والا دن عوام پر نئے عذاب کے مترادف ہے۔

زرمبادلہ کے ذخائر 8 سال 9 ماہ کی کم ترین سطح تک گر گئے

دوسری جانب زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے، ذخائر 8 سال 9 ماہ کی کم ترین سطح تک گر گئے۔

بینکنگ ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 8 سال 9 ماہ کی کم ترین سطح تک گر گئے۔ پاکستان کے پاس صرف صرف 25 دن کی درآمدات کے زرمبادلہ کے ذخائر  باقی رہ گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے جمعہ کو ایمرٹس این بی ڈی بینک کو 600 ملین ڈالرز جبکہ 420 ملین ڈالرز ڈی آئی بی کو ادائیگی کی  ہے۔ ان ادائیگیوں کے بعد اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 4.5 ارب ڈالرز رہ گئے ہیں۔

جنوری 2023 کے پہلے ہفتے میں بیرون ملک کی جانب سے  کوئی رقم فراہم نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری

ذرائع کا کہنا ہے کہ جس وقت یہ حکومت آئی تھی اس وقت اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب 85 کروڑ ڈالرز تھے۔

زرمبادلہ کے ذخائر میں اپریل 2022 سے اب تک 6 ارب 35 کروڑ ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی  ہے۔

متعلقہ خبریں