Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آرمی چیف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے العلا کے سرمائی کیمپ میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا خیر مقدم کیا۔

سعودی ولی عہد اور پاکستانی آرمی چیف کے درمیان دو طرفہ تعلقات مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا اور فوجی اور دفاعی تعاون کو بھی فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

علاوہ ازں ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور انہیں فروغ دینے کے مواقع کا بھی جائزہ لیا گیا اور مشترکہ تشویش کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سے قبل دورہ سعودی عرب کے دوران آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے بھی ملاقات کی تھی۔

سعودی وزیر دفاع نے سید عاصم منیر کو آرمی چیف بننے پر مبارکباد بھی پیش کی تھی اور پاک سعودی دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا تھا۔

ملاقات کے دوران دونوں کے درمیان علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی جانب سے پاک سعودی تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے اظہار خیال بھی کیا گیا۔

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے فیملی کے ہمراہ عمرہ ادا کیا، ان کی آمد پر بیت اللّٰہ کا دروازہ بھی کھولا گیا اور انہوں نے بیت اللّٰہ کے اندر نوافل ادا کیے۔

متعلقہ خبریں