پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایک اور شکست ن لیگ کا مقدر ٹہری ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری فواد حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ نون لیگ کی لیڈرشپ کیلئے جھوٹ بولنا ان کی زندگی کا حصہ ہے۔
پہلے ہی کہا تھا نون لیگ کی لیڈرشپ کیلئے جھوٹ بولنا ان کی زندگی کا حصہ ہے آج پنجاب اسمبلی میں سترہ بل پاس ہوئے اور بون لیگ گنتی سے بھاگتی رہی اگر نمبر زیادہ ہیں جیسے خواجہ آصف،سعد رفیق اور دیگر حضرات فرما رہے تھے تو آج قانون سازی روک کے دکھاتے، ایک اور شکست نون لیگ کا مقدر ٹھہری
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 9, 2023
یہ بھی پڑھیں؛ اگر یہ 8 ماہ اور رہ گئے تو عوام کے تن پر بنیان بھی نہیں رہنے دیں گے، فواد چوہدری
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری فواد حسین نے مزید کہا کہ آج پنجاب اسمبلی میں سترہ بل پاس ہوئے اور بون لیگ گنتی سے بھاگتی رہی اور اگر نمبر زیادہ ہیں جیسے خواجہ آصف،سعد رفیق اور دیگر حضرات فرما رہے تھے تو آج قانون سازی روک کے دکھاتے جبکہ ایک اور شکست نون لیگ کا مقدر ٹھہری ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ پاکستان پر مزید تجربات نہ کیے جائیں، فواد چوہدری



















