امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ناقص حکومتی پالیسیوں سے بحران پر بحران پیدا ہو رہےہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک معاشی بدحالی اور سیکیورٹی مسائل کی لپیٹ میں ہے اور ناقص حکومتی پالیسیوں سے بحران پر بحران پیدا ہو رہے ہیں۔
ملک معاشی بدحالی اور سیکیورٹی مسائل کی لپیٹ میں ہے۔ ناقص حکومتی پالیسیوں سےبحران پر بحران پیدا ہو رہےہیں۔ دنیا کا بڑا زرعی ملک ہونے کےباوجود لوگ آٹےکی قطاروں میں کھڑے ہیں۔ مہنگائی سے ہر شخص پریشان ہےمگر حکمرانوں کو فکر نہیں۔ ووٹ کی طاقت سےان آزمائے ہوئےمہروں سےنجات حاصل کرنا ہوگی
— Siraj ul Haq (@SirajOfficial) January 9, 2023
انہوں نے کہا کہ دنیا کا بڑا زرعی ملک ہونے کے باوجود لوگ آٹے کی قطاروں میں کھڑے ہیں جبکہ مہنگائی سے ہر شخص پریشان ہے مگر حکمرانوں کو فکر نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ ہم پاکستان کو سپر پاور بنانا چاہتے ہیں، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ ووٹ کی طاقت سے ان آزمائے ہوئے مہروں سے نجات حاصل کرنا ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں؛ خوشحال پاکستان کے لئے عوام جماعت اسلامیکا ساتھ دے، سراج الحق



















