Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی؛ ڈاکوؤں کے ہاتھوں شہریوں کے قتل کی وارداتوں کا سلسلہ برقرار

 شہر کراچی میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں شہریوں کے قتل کی وارداتوں کا سلسلہ تاحال برقرار ہے۔

 تفصیلات کے مطابق کراچی میں سچل کے علاقے اسکیم 33 بلاول شاہ نورانی گوٹھ میں ڈکیتی کی واردات ہوئی جہاں مسلح ڈاکوؤں نے مزاحمت پر ایک اور نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کا مطابق فائرنگ کا واقعہ مقتول عبدالرزاق کی رہاٸش گاہ کےقریب پیش آیا جہاں گھر کے قریب مقتول کے بھائی کا جنرل اسٹور بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ کراچی میں ہوٹل پر بیٹھے 20 افراد کو ڈاکوؤں نے سرعام لوٹ لیا

مسلح ڈاکو دکان پر لوٹ مار کے بعد فرار ہورہے تھے کہ مقتول گھر سے نکلا تو فرار ہوتے ڈاکوٶں کو دیکھ کر ایک ملزم کو پکڑنے کی کوشش کی تو ڈاکوٶں نے فائرنگ کردی جس سے نوجوان عبدالرزاق جاں بحق ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں؛ کراچی میں ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری،نئی پولیس فورس تشکیل دینے کا اعلان

واضح رہے کہ بے لگام ڈاکوؤں نے سال نو کے پہلے دس 10 روز کے دوران ہی خاتون سمیت 3 شہریوں کو قتل کر دیا ہے جبکہ ڈاکوؤں کے ہاتھوں شہریوں کے قتل عام پر وزیر اعلیٰ کے نوٹس کے باوجود نتائج تاحال صفر ہیں۔

متعلقہ خبریں