Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آرمی چیف کی اماراتی صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے پر اتفاق

آرمی چیف  جنرل عاصم منیر نے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل  عاصم منیر کا شاہی محل میں استقبال کیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور متحدہ عرب امارت کے صدر شیخ محمد زاید کے درمیان قصر الشاطی پیلس میں ملاقات ہوئی جس میں شیخ محمد نے جنرل عاصم منیر کو پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف کے طور پر تقرری پر مبارکباد پیش کی اور ان کے ملک اور عوام کی خدمت کے لیے ان کی نئی ذمہ داریوں میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران پاکستانی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے بھی صدر متحدہ عرب امارات شیخ محمد بن زید النہیان کو مبارکباد دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کی تعریف کی۔

 ملاقات میں دونوں فریقین نے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان دفاعی اور عسکری امور میں تعاون کے تعلقات اور مشترکہ کام کے ساتھ ساتھ دونوں دوست ممالک کے مشترکہ مفادات کے لیے انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، فوجی اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

خیال رہے کہ ملاقات میں قومی سلامتی کے مشیر شیخ طہنون بن زید النہیان نے بھی شرکت کی جبکہ شیخ منصور بن زید النہیان، نائب وزیراعظم اور صدارتی عدالت کے وزیر، شیخ حمدان بن محمد بن زید النہیان، شیخ محمد بن حمد بن تہنون النہیان، صدارتی عدالت کی وزارت میں خصوصی امور کے مشیر، علی محمد حماد الشمسی، سپریم کونسل برائے قومی سلامتی کے سیکرٹری جنرل اور اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل انجینئر عیسی سیف محمد المزروعی متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف کا سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے آرمی چیف جنرل عاصم منیر پاکستان کی مسلح افواج کی کمان سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب پہنچے تھے۔

اس حوالے سے ترجمان پاک فوج نے بتایا تھا کہ آرمی چیف 4 جنوری سے 10 جنوری تک سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر ہیں۔ آرمی چیف دونوں برادر ممالک کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور دوطرفہ تعلقات سلامتی سے متعلق موضوعات پر مرکوز ہیں۔

 

متعلقہ خبریں