Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد بھی گورنر ہاؤس میں سازشوں کا سلسلہ جاری ہے، حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد بھی گورنر ہاؤس میں سازشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ کراچی میں پولنگ اسٹیشن پر قبضہ تو چلتا ہوا آیا ہے اور وہ سیاسی پارٹیاں جو قبضے میں مہارت رکھتی ہیں وہ نہیں چاہتی کہ الیکشن ہو ۔

یہ بھی پڑھیں: 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کامیاب ہوگی

انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دوران پانچ ہزار کے قریب پولنگ اسٹیشنوں پر رینجرز اور آرمی کو ہونا چاہئے جس کے لئے ہم وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کو خط لکھ رہے ہیں اور ہو سکھا تو چیف آف آرمی کو بھی خط لکھیں گئے ۔

گورنر سندھ کی کارکردگی:

حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ صدر صاحب کو کامران ٹیسوری کو تعینات کرتے وقت سوچنا چاہئے تھا کہ ان پر کیا کیا کیسز چل رہے ہیں اور ان جماعتوں کو بھی  سوچنا ہوگا کہ جن کی انھوں نے گورنر کی تعیناتی کرائی ہے وہ کیا کر رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی ووٹر لسٹیں بنانے والے الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، حافظ نعیم الرحمان

ان کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ کی تعیناتی جو کہ ایک سوالیہ نشان ہے، وہ کام کر رہے ہیں جو ان کا کام نہیں ہے۔

اسٹریٹ کرائم:

انہوں نے بتایا کہ حکومت شہر میں اسٹریٹ کرائمز روکنے میں ناکام ہو چکی ہے اور بہتر ہوگا کہ رینجرز کو اسٹریٹ کرائمز روکنے کے لئے اختیارات دیں تاکہ شہر میں سکوں ہو سکے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز  امیر حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم اور پیپلز پارٹی نورا کشتی ختم کریں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مزید ایم کیو ایم کی بلیک میلنگ کا شکار نہ ہو، پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات مقررہ وقت پر کرانے کا اعلان کرے۔

پی پی اور ایم کیوایم ایک ہیں، شہر کا مزید بیڑا غرق نہیں ہونے دینگے

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ایم کیو ایم کو ہرطرف سے مایوسی ہوئی اب الیکشن کی تیاری کریں اور مقابلہ کریں۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی انتخابات پر اثر انداز کی کوشش کریگی اور پیپلزپارٹی ایم کیو ایم کو بھی سہولت فراہم کرے گی، پی پی اور ایم کیوایم ایک ہیں، شہر کا مزید بیڑا غرق نہیں ہونے دینگے۔

متعلقہ خبریں