کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کے دوران نیول چیف نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
اس حوالے سے ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد ہوا ہے۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کانفرنس کی صدارت کی جس کے دوران خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال، پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور جوانوں کے تربیتی اور فلاحی امور کا جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: امن کی خواہش کو پاکستان کی کمزوری نہ سمجھا جائے، نیول چیف
ترجمان کا کہنا تھا کہ کانفرنس کے دوران نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔
پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امیرالبحر نے جدید ٹیکنالوجی کے حصول کے ذریعے پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں اضافے کے اقدامات اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا ہے۔
ترجمان کے مطابق کانفرنس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کیلٸے ہمہ وقت تیار ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ نیول چیف نے ملکی بحری سرحدوں کے دفاع کے لیے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موجودہ دور کی جنگوں میں تینوں فورسز کا اشتراک کامیابی یقینی بناتا ہے، نیول چیف



















