Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی پی ٹی آئی کا قلعہ ہے اور ہمیشہ رہے گا، مسرت چیمہ

پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ کراچی پی ٹی آئی کا قلعہ ہے اور ہمیشہ رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کراچی میں پی ٹی آئی کے مقابل سب لے پالکوں کو ایک چھتری تلے جمع کر کے احمق سوچ رہے ہیں کہ عمران خان کا راستہ روکا جاسکتا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں؛ 22 کروڑ عوام عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، مسرت جمشید چیمہ

انہوں نے کہا کہ کراچی کے باشعور شہری ایم کیا ایم کے قاتلوں اور بھتہ خوروں سے آزاد ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ عوام اب کرپٹ ٹولے سے مایوس ہو چکی ہے، مسرت جمشید چیمہ

پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے مزید کہا کہ اب انکو دوبارہ مسلط کرنے کا سوچنے والے یاد رکھیں کہ پی ٹی آئی کراچی کا قلعہ ہے اور انشاءاللہ ہمیشہ رہے گا۔

متعلقہ خبریں