اپوزیشن کی جانب سے ایوان بالا میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف ڈاکٹر شہزاد وسیم کی زیر صدارت اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اپوزیشن نے ایوان بالا میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں سینیٹ اجلاس سے متعلق حکمت عملی طے کی گئی۔
اجلاس میں سینیٹر شہزاد وسیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر ایوان میں آواز اٹھائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: یہ حکومت قانون پاس نہیں بلڈوز کرنے آئی ہے، شہزاد وسیم
قائد حزب اختلاف شہزاد وسیم نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت صرف بھیک مانگنے میں مصروف ہے، ملکی مسائل کا واحد حل الیکشن ہے۔
اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی، سینیٹر ڈاکٹر زرقا، سینیٹر سیمی ایزدی، دوست محمد خان اور فوزیہ ارشد نے شرکت کی۔

















