Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی، حیدرآباد بلدیاتی انتخابات سے متعلق عمران خان کا اہم پیغام

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے کراچی اور حیدرآباد میں ہونے والے بلدباتی انتخابات سے متعلق پیغام جاری کیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں لوگ ووٹ ڈالیں۔

بلدباتی الیکشن سے متعلق عمران خان نے مزید کہا کہ کراچی، حیدرآباد اور دادو کے عوام کو میرا پیغام ہے کہ نکلیں اور ووٹ ڈالیں، اگر وہ اپنی زندگیوں میں تبدیلی چاہتے ہیں تو ان کا آج کا ووٹ ضروری ہے۔

گزشتہ روز بھی عمران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہاتھا کہ اتوار کو حیدر آباد اور کراچی میں بلدیاتی انتخاباب ہیں، میری سب ووٹرز سے اپیل ہے کہ آپ سب کو اس الیکشن میں بھرپور شرکت کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے سب کو ووٹنگ کے لیے لے کر جانا ہے، تحریک انصاف کا مقابلہ ان ساری جماعتوں سے ہے جو 30 سال سے اس ملک کا خون چوس رہی ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ آپ نے اپنے ووٹ سے ثابت کرنا ہے نیا پاکستان اور اس دور کا وقت آ رہا ہے جب ایک مختلف قسم کی سیاست ہو گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مزید کہا تھا کہ یہ وہ سیاست ہو گی جو پاکستان کو عروج پر لے جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات، پولنگ کا عمل شروع

واضح رہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔ بلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

سندھ میں بلدیاتی انتخابات 16 اضلاع میں ہورہے ہیں جن میں کراچی ڈویژن کے 7 اور حیدرآباد ڈویژن کے 9 اضلاع شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: انتخابی عمل میں کسی قسم کی مداخلت اور شرپسندی سے سختی سے نمٹا جائے، چیف الیکشن کمشنر

سندھ بلدیاتی انتخابات کے لئے 8706 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں، مردوں کے لیے 1204 اور خواتین کے لیے 1170 پولنگ سٹیشنز بنائے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version