وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے عرب میڈیا کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کا دورہ سب سے کامیاب دورہ ثابت ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور یو اے ای کے ساتھ منفرد تاریخی تعلقات ہیں اور یواے ای پاکستانیوں کا دوسرا وطن کے مانند ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زایدآل نہیان پاکستان دوست ہیں اور وہ پاکستان کے سب سے بڑے خیرخواہ ہیں، پاکستان کی مدد میں کھبی پیچھے نہیں ہٹتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ حکومت نے توانائی کی بچت کے پلان پر عملدرآمد کا آغاز کردیا، شہباز شریف
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان اور خلیجی ممالک کے مفادات مشترکہ ہیں اور ہمارے تعلقات تحائف سے بھی بڑھ کر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ وزیراعظم شہباز شریف نے 3 روزہ ملک گیر انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا
وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہم تحائف سے زیادہ مضبوط تعاون کو فروع دینے پر یقین رکھتے ہیں جبکہ ہمارا مقصد سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔



















