Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ڈی ایم معیشت کو تباہ کر رہی ہے، حماد اظہر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم معیشت کو تباہ کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر جان بوجھ کر پی ڈی ایم معیشت کو تباہ کر رہی ہے تا کہ معاشی ایمرجنسی لگا کہ انتخاب سے بچا جائے تو اس سے بڑی غداری نہیں ہو سکتی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے اپنے کرپشن کے کیس تو معاف کرا لئے لیکن ملک کو تباہی کی طرف لے گئے۔

یہ بھی پڑھیں؛ چند روز میں قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لائیں گے، حماد اظہر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے مزید کہا کہ عوام شدید غصے میں ہے اور کوئی نیا نجربہ بھاری بھی پر سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں