Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پنجاب سرمایہ کاری سمیت ہر شعبے میں لیڈ لے رہا ہے، پرویز الہی

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب سرمایہ کاری سمیت ہر شعبے میں لیڈ لے رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب سرمایہ کاری سمیت ہر شعبے میں لیڈ لے رہا ہے جبکہ صوبے میں سرمایہ کاروں کو پہلی بار ایک چھت تلے تمام سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری بڑھنے سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

 

یہ بھی پڑھیں؛ سرمایہ کاروں کی انوسٹمنٹ کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، چودھری پرویز الٰہی

ان کا کہنا تھا کہ آج پنجاب سرمایہ کاروں کے لئے سب سے محفوظ صوبہ ہے جبکہ سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے ون ونڈو آپریشن بھی شروع کیا گیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب میں سرمایہ کاروں اور عوام کیلئے ہر سطح پر آسانیاں پیدا کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ چودھری پرویز الٰہی کی ماحول دوست ہائبرڈ بسوں کی خریداری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے کوئی عملی اقدام نہیں کیا۔

متعلقہ خبریں