الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے عمران خان کے قومی اسمبلی کے 7 حلقوں سے کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور کے حلقوں سے عمران خان کامیاب قرار دے دیے گے ہیں۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ، این اے 239 کورنگی سے بھی عمران خان کامیاب قرار پائے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے این اے 45 کرم کی نشست پر بھی عمران خان کو کامیاب قرار دیا ہے۔
ضرور پڑھیں؛ الیکشن کمیشن کا قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر انتخابی شیڈول جلد جاری کرنےکا فیصلہ
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے آج عمران خان کی 7 حلقوں سے کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔



















