وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات کی بدولت ملک ترقی کی جانب گامزن ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے بی بی انرجی کے سی ای او کی ملاقات ہوئی ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں وزیر مملکت خزانہ، معاون خصوصی خزانہ اور سیکرٹری خزانہ نے شرکت کی اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وفد کا خیر مقدم کیا۔
سی ای او بی بی انرجی نے وزیر خزانہ سے کمپنی کا بزنس پروفائل کا تبادلہ کیا اور سی ای او پاکستان کے توانائی ہے شعبے میں کمپنی کی سرمایہ کاری سے متعلق بھی آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں؛ ادویات اور خوراک کی درآمد پہلی ترجیح اور پٹرولیم مصنوعات دوسری ترجیح ہے، اسحاق ڈار
اس موقع پر وزیر خزانہ نے سی ای او بی بی انرجی کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے اقدامات کو بھی سراہا۔
ملاقات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ موجودہ حکومت کو کمزور معیشت ورثے میں ملی ہے جبکہ حکومت معیشت کو درست سمت کی جانب گامزن کرنے کیلئے کوشاں ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ ادویات اور خوراک کی درآمد پہلی ترجیح اور پٹرولیم مصنوعات دوسری ترجیح ہے، اسحاق ڈار
انہوں نے کہا کہ اصلاحات کے ذریعے مختلف شعبوں میں نمو اور اہداف کو حاصل کرنے کی کوشش ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات کی بدولت ملک ترقی کی جانب گامزن ہے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتی ہے۔



















