Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مریم نواز پاکستان کیلئے لندن سے کب روانہ ہوں گی؟

مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف  27 جنوری کو لندن سے پاکستان روانہ ہوں گی۔

اس حوالے سے فیملی ذرائع نے بتایا کہ مریم نواز کے ہمراہ خاندان کے چند افراد کے علاوہ پارٹی کے کچھ کارکن بھی پاکستان جائیں گے۔

مریم نواز پاکستان پہنچ کر سیاست میں بھرپور حصہ لیں گی جبکہ مریم نواز کے ساتھ نوازشریف کی وطن واپسی تاحال کسی پلان کا حصہ نہیں ہے۔

خیال رہے کہ پارٹی قائد نواز شریف نے گزشتہ دنوں مریم نواز کو پارٹی کا سینئر نائب صدر کے علاوہ چیف آرگنائزر بھی بنایا تھا، مریم نواز گزشتہ دنوں جنیوا سے گلے کی سرجری کرواکر لندن لوٹی تھیں۔

مریم نواز کا 22 جنوری کو وطن واپس نہ آنے کا فیصلہ

دو روز قبل مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے 22 جنوری کو وطن واپس نہ آنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ملکی سیاست میں افراتفری کے اثرات لندن تک پہنچ گئے اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے 22 جنوری کو وطن واپس نہ آنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع ن لیگ کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے مریم نواز کو لندن میں آنے والے دنوں میں ہونے والے دو اہم اجلاسوں میں شرکت کے لئے روکا ہے۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز ان اجلاسوں میں شریک ہوں گی جن میں شرکت کے لئے رانا ثناء اللہ سمیت دیگر لیگی قائدین لندن جارہے ہیں اور لندن اجلاس میں ہونے والے اہم فیصلوں کے بعد طے ہوگا کہ مریم نواز کب وطن واپس آئیں گی۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب میں اہم تبدیلیوں کا امکان ہے جس کے لئے نواز شریف نے لندن میں اہم مشاورت شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں؛ مریم نواز جنوری کے تیسرے ہفتے میں وطن واپس پہنچیں گی، مریم اورنگزیب

ذرائع نے بتایا کہ رواں ہفتے لندن میں پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس بھی بلا لیا گیا ہے، رانا ثناء اللہ سمیت دیگر رہنما رواں ہفتے لندن پہنچیں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن میں رانا ثناء اللہ کو ہٹانے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا، رانا ثناء اللہ کو مسلم لیگ ن پنجاب کی صدارت سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی رہنما کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ وفاقی وزیر داخلہ ہیں پنجاب کے پارٹی امور چلانے ان کے لئے مشکل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں بدلتی سیاسی صورتحال، رانا ثناء اللہ کی لندن طلبی

ذرائع نے بتایا کہ پارٹی میں مریم نواز گروپ علیم خان کو پنجاب کا صدر بنوانے میں سرگرم ہیں جبکہ خواجہ سعد رفیق اور احسن اقبال نے پنجاب کی صدارت سنبھالنے سے معذرت کرلی۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ لندن میں نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر غور ہوگا اور پنجاب میں دستیاب امیدواروں کی فہرست بھی پیش کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں