Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سپریم کورٹ کا بچیوں کی بازیابی کی پیش رفت رپورٹ جمع کرانے کا حکم

سپریم کورٹ نے بچیوں کی بازیابی کی پیش رفت رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ڈاکٹر مہرین بلوچ کی دو بچیوں کی حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

سپریم کورٹ نے لاپتہ بچیوں کے بارے میں پیش رفت رپورٹ جمع نہ کرانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ اور چیف سیکرٹری سندھ کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ چیف سیکرٹری اور سیکرٹری داخلہ سے جواب مانگا تھا لیکن کوئی جواب نہیں آیا، یہ بہت اہم معاملہ ہے بچیوں کو تلاش کرنے میں ریاست مکمل ناکام ہورہی ہے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے سوال کیا کہ اگر شہری لاپتہ ہونگے تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا؟ شہریوں کے لاپتہ ہونے پر کسی کو تو جوابدہ ہونا ہوگا۔

سپریم کورٹ نے آئندہ سماعت پر بچیوں کی بازیابی کی پیش رفت رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 27 جنوری تک ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں