Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انرجی سیکیورٹی کے تمام انتظامات جلد مکمل کر لیئے جائیں گے، مصدق ملک

وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ انرجی سیکیورٹی کے تمام انتظامات جلد ہی مکمل کر لیئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان انرجی سیکیورٹی پر جامع پلان تیار کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ انرجی سیکیورٹی کے تمام انتظامات مارچ تک مکمل کر لیئے جائیں گے جس کے فوری بعد روس سے خام تیل، فنشڈ اور دیگر انرجی مصنوعات کی فراہمی شروع ہو جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹرانسپورٹ اور انشورنس کے معاملات طے کر لیئے گئے ہیں جبکہ روس سے اگلی سردیوں سے پہلے گیس کے حصول کیلئے بھی انتظامات کر لیئے جائیں گے اسکے علاوہتجارت کیلئے کرنسی کے طریقہ کار بھی طے کر لیا گیا ہے۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ اس سے حکومت اور عوام پر توانائی کا بوجھ کم ہوگا اور کوشش ہے غریب طبقے پر بوجھ کم سے کم ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ ایل این جی کے معاملات پر بھی بات چیت ہوئی ہے، جبکہ سعودی عرب سمیت دیگر ممالک سے بھی مذاکرات چل رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں