نواب شاہ میں تیز رفتار وین حادثے میں الٹ گئی جس کے باعث 1 بچہ جاں بحق جبکہ 12 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق مہران ہائی وے پر کھڈہر کے قریب تیز رفتار وین الٹ گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں؛ زخمیوں اور جاں بحق بچے کی لاش کو پیپلز میڈیکل اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زائرین وین میں خیر شاہ سے بھٹ شاہ جا رہے تھے کہ حادثہ پیش آگیا، زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔



















