وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے اعلان کیا ہے کہ سابق بیوروکریٹ اعظم خان کا نام نگراں وزیر اعلیٰ کیلئے چنا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق سول سرونٹ اور خیبر پختونخوا کے وزیر برائے خزانہ منصوبہ بندی و ترقی محمد اعظم خان نگران وزیر اعلیٰ منتخب ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ اعظم خان نے خیبرپختونخوا میں بطور چیف سیکرٹری بھی زمہ داریاں سر انجام دیں۔
اعظم خان نے پشاور یونیورسٹی سے ماسٹر کی ڈگری جبکہ لندن لنکولس این سکول سے وکالت کی ڈگری حاصل کی ہے۔
اعظم خان سابق نگراں وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔



















