Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نظامِ انصاف کمزور کا تحفظ کرتا ہے، عمران خان

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ انصاف کا نظام کمروز کا تحفظ کرتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں عمران خان نے برطانوی وزیراعظم رشی سوناک پر عائد ہونے والے جرمانے کی مثال دیتے ہوئے قانون کی بلادستی اور نظام انصاف کے متعلق بات کی ہے۔

 

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ یہ قانون کی حکمرانی ہے جہاں کوئی اس سے بالاتر نہیں ہے اور یہ ہی عمل خوشحال قوموں کو غریب ممالک سے ممتاز کرتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ان خوشحال قوموں میں کوئی این ار او نہیں، کوئی قبضہ گروپ نہیں اور نہ ہی کسی طاقتور کے متعلق سچی ٹوئٹ پر زیرِحراست تشدد کیا جاتا ہے کیونکہ نظامِ انصاف کمزور کا تحفظ کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاستِ مدینہ کی  بنیاد بھی عدل وانصاف ہی پر استوار تھی۔

 

متعلقہ خبریں