Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پولیس ملازمین کا دوران ڈیوٹی موبائل فون کا استعمال ممنوع قرار

اسلام آباد میں پولیس ملازمین کا دوران ڈیوٹی موبائل فون کا استعمال ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق تمام پولیس ملازمین دفتری اوقات میں موبائل فون کا استعمال کرتے ہیں جو نظم و ضبط کے خلاف ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ تمام پولیس ملازمین دفتری اوقات کار میں موبائل فون کا استعمال ترک کر دیں جبکہ دفتری اوقات کار میں جو پولیس ملازم موبائل فون کا استعمال کریگا اسکے خلاف محکمانہ کارروائی ہو گی۔

نوٹفیکشن کی کاپیاں تمام متعلقہ افسران کو ارسال کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب سی پی او ہیڈ کوارٹر کی جانب سے پولیس ملازمین کے موبائل فون دفاترز کے داخلہ پر ضبط کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں