Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی طبیعت ناساز

سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے طبیعت اچانک بگڑنے کے باعث انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن  کو دل کی تکلیف ہونے پر انہیں فور طور پر قومی ادارہ براء امراض قلب قاسم آباد منتقل کردیا گیا ہے۔

 

اس حوالے سے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرعلاج ہیں، ان کے دل کی دو شریانیں بند تھیں تاہم اینجوپلاسٹی کرکے دو اسٹینٹ ڈالے گئے ہیں۔

ڈاکٹر نے بتایا ہے کہ 24 گھنٹے بعد شرجیل انعام میمن کو  اسپتال سے گھر منتقل کردیا جائے گا۔

بعدازاں کمشنر بلال میمن اور ڈی سی فواد غفار سومرو عیادت کے لئے این آئی سی وی ڈی پہنچے جہاں ونوں افسران کی شرجیل انعام میمن سے ملاقات ہوئی۔

یچ آئی سی وی ڈی حکام نے کمشنر اور ڈی سی شرجیل انعام کی صحت کے متعلق بریفنگ بھی دی۔

ڈی سی فواد غفار سومرو نے بتایا ہےکہ شرجیل انعام میمن کی حالت خطرے سے باہر ہے، وہ ہوش میں ہیں بات چیت بھی کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں