عام انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کو 18 ارب روپے کی رقم موصول ہوگئی ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے آندہ ہونے والے عام انتخابات کے لئے الیکنشن کمیشن کو 18 ارب روپے جاری کردیئے گئے ہیں۔
پنجاب اور کے پی الیکشن میں رقم استعمال کرنے کا فیصلہ
وفاق نے عام انتخابات کیلئے 18 ارب روپے جاری کردیئے#BOLNews #ECP pic.twitter.com/0Nk8TFm9se— BOL Network (@BOLNETWORK) January 21, 2023
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے عام انتخابات کے لئے جاری کردہ رقم الیکشن کمیشن کو موصول ہوچکی ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت نے الیکشن کمیشن کو پری الیکشن اخراجات کی مد میں رقم فراہم کی ہے جبکہ الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں ہونے والے انتخابات میں یہ رقم استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا عام انتخابات سے متعلق نیا سسٹم لانے کا فیصلہ
ذرائع کے مطابق دو اسمبلیاں میں الگ الیکشنز کیوجہ سے عام انتخابات پر اخراجات 10 ارب روپے سے زائد بڑھ گئے ہیں تاہم الیکشن کمیشن نے انتخابی اخراجات سے متعلق نیا تخمینہ بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے پہلے عام انتخابات پر 47 ارب روپے کا تخمینہ بھجوایا تھا لیکن دو اسمبلیوں میں الگ انتخابات کیوجہ سے اب کل اخراجات 57 ارب روپے سے زائد ہونگے۔
اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان عام انتخابات 2023 کے اخراجات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر چکی ہے۔
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ دستاویزات کے مطابق 2023 کے انتخابات پر 47 ارب 41 کروڑ 73 لاکھ روپے خرچ ہونگے۔
ای سی پی کے مطابق ٹرینگ ونگ کے لیے 1 ارب 79 کروڑ اور90 لاکھ کا خرچہ آئیگا جبکہ بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ کے لیے 4 ارب 83 کروڑ 55 لاکھ خرچ ہونگے۔
انتخابی فہرستوں پر 27 کروڑ 20 لاکھ خرچ سمیت الیٹرانگ ووٹنگ مشین اور آئی ووٹنگ پر 5 ارب 60 کروڑ 6 اکھ خرچ ہونگے۔
اسکے علاوہ انتخابات کے لیےآرمی کی خدمات اور سیکیورٹی کے لیے کے لیے 15 ارب روپے خرچ ہونگے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے گزشتہ کئی عرصے سے عام انتخابات قبل از وقت کرانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن عام انتخابات کے لئے تیار ہے، چیف الیکشن کمشنر



















