سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسپیکر نے استعفے منظور کر کے ملک میں ایک نیا سیاسی بحران پیدا کردیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے ملک میں جاری سیاسی بحران کے متعلق بات کی ہے۔
پنجاب کےنگران وزیراعلی کےلئےجوکھچڑی پکائی جارہی ہےاورچلمن کےپیچھےجوگھناؤناکھیل کھیلنےکی سازش ہورہی ہےاس سےقوم آشناہےحالات اتنےگھمبیرہیں کہ اب سیاسی نہیں قومی سلامتی کامسئلہ پیداہوگیاہےاسپیکرنےتھوک کےبھاؤاستعفےمنظورکرکےنیاسیاسی بحران پیداکردیا ہےالیکشن کرواناہوگاچوروں کوبھگاناہوگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 21, 2023
انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لئے جو کھچڑی پکائی جارہی ہے اور چلمن کے پیچھے جو گھناؤنا کھیل کھیلنے کی سازش ہورہی ہے، قوم اس سے آشنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسپیکر نے تھوک کے بھاؤ سے استعفے منظور کر کے نیا سیاسی بحران پیدا کردیا ہے اور اب حالات اتنے گھمبیر ہوگئے ہیں کہ اب سیاسی نہیں قومی سلامتی کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک ٹیکنیکلی طور پر ڈیفالٹ ہوگیا صرف اعلان کرنا باقی ہے، شیخ رشید
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ الیکشن کروانا ہوگا چوروں کو بھگانا ہوگا۔
اپنے ایک اور بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی اس امید سے بیٹھے ہیں کہ کب ان کو ووٹ کاحق ملے گا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ لندن میں نواز شریف کے گھر کے باہر روز لوگ احتجاج کررہے ہیں مگر اس کو شرم نہیں آرہی۔
شیخ رشید نے کہا کہ حکومت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کر کھڑا کردیا ہے، نہ آئی ایم ایف سے قسط مل رہی اور نہ ہی باہر سے امداد صرف کابینہ میں معاون خصوصی بڑھائے جارہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ غریب پیسے دے کر آٹے کی لائن میں مر رہا ہے، حالات اتنے سنگین ہوگئے ہیں کہ اللہ کے بعد سپریم کورٹ ہی ملک کو بچا سکتی ہے، جلد الیکشن ملک میں استحکام لاسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: عمران خان ایماندار اور بہادر لیڈر ہے وہ ملک کو بحرانوں سے نکال لے گا، شیخ رشید



















