پاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے پیر امین الحسنات شاہ نے باقاعدہ طور پر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سینئر رہنما فواد چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیر امین الحسنات شاہ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔
فواد آیا، “سواد” آیا پیر امین الحسنات
پیر امین الحسنات شاہ کا ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان #BOLNews #PirAminUlHasnatShah pic.twitter.com/bzMceTKSrH— BOL Network (@BOLNETWORK) January 21, 2023
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی ہمارے خاندان کے سربراہ ہیں، امید ہے ان کا ہمارے سروں پر دست شفقت رہے گا۔
شاہ محمود قریشی:
اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پیر حسنات کی دینی حوالےسےاندرون وبیرون ملک بہت خدمات ہیں، ان کی شمولیت سے سرگودھا میں پی ٹی آئی مزید مضبوط ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: پیرحسنات شاہ کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ
انہوں نے کہا کہ ملک کی فوری ضرورت الیکشن ہیں اور ہمارا پہلے دن سے مطالبہ رہا ہے کہ فوری الیکشن کرائے جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئین کہتا ہے90 دن میں الیکشن کرانا لازم ہے اور 90 دن میں الیکشن نہ ہوئے تو آئین شکنی ہوگی، جو الیکشن میں رکا وٹ ہے وہ معیشت کو بحران میں دھکیل رہا ہے۔
فواد چوہدری:
اس موقع پر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پیر حسنات صاحب کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر خوش آمدیدکہتے ہیں، اس فیصلے سے سرگودھا میں ن لیگ عملی طور پر ختم ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپکی شمولیت سے سیاست میں جو رخ بدلے گا سب دیکھیں گے، پی ٹی آئی پیر حسنات صاحب کو ساتھ لے کر چلے گے اور ان سے مشورے بھی لے گی۔
اسد عمر:
اس موقع پر سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ امیر امین حسنات کو قافلے میں شامل ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں، پاکستان ایک حقیقی ملک بننے جارہا ہے اور پاکستان کی بہتری کیلئے پیر حسنات کے ساتھ سفر جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس ملک میں تاریخ ساز تحریک چل رہی ہے اور پیر حسنات کےآنے سے علاقے میں پی ٹی آئی مضبوط ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: پیرحسنات شاہ کی پی ٹی آئی میں شمولیت اچھا اضافہ ہے،شاہ محمود قریشی



















