بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ کی قابلیت کو مدنظر رکھے۔
تفصیلات کے مطابق بیرسٹر علی ظفر نے زمان پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ کی قابلیت کو مدنظر رکھے، ایسا وزیر اعلیٰ آنا چاہیے جو غیرجانبدار اور سیاسی وابستگی سے آزاد ہو۔
علی ظفر نے کہا کہ اگر الیکشن کمیشن اس کو مدنظر رکھے گا تو عدالت میں چیلنج کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی اور اگر ان تمام چیزوں کو نہ فالو کیا گیا تو ہو سکتا ہے ہم عدالت سے رجوع کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ سادہ سی بات ہے استعفے سب کے منظور ہوں یا نہ ہوں، کسی کے استعفے قبول کرنا اور کسی کے نہ کرنا دوہرا معیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ محسن نقوی کے نام پر پارلیمانی کمیٹی اعتراض لگا چکی ہے، محسن نقوی پر ایسے اعتراضات ہیں جسے الیکشن کمیشن کو ماننا ہو گا۔
ضرور پڑھیں؛ محمد اعظم خان نے نگراں وزیراعلی خیبرپختونخوا کے عہدے کا حلف اٹھا لیا



















