چارسدہ کے ڈھیری زرداد چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے باعث 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ 3 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چارسدہ نوشہرہ روڈ پر واقع ڈھیری زرداد چیک پوسٹ پر شدت پسندوں نے اندھادھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں۔
ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ سے شدت پسند فرار ہو گئے جبکہ ایک شدت پسند زخمی ہوا ہے جن کی تلاش جاری ہے۔
واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
چارسدہ میں پولیس چوکی پر حملے کی زمہ داری تحریک طالبان پاکستان نے قبول کر لی ہے۔
ٹی ٹی پی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کے حملے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔



















