Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیاست سے بالاتر ہو کر سب ملک کے لیے کام کریں، ناصر شاہ

وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سیاست سے بالاتر ہو کر سب ملک کے لیے کام کریں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان انتہائی مشکل وقت سے گزر رہا ہے، سب پر لازم ہے کہ سیاست سے بالاتر ہو کر ملک کے لیئے کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کو بھی شہر کی ترقی اور خدمت کے جذبے کے ساتھ حقیقت پسندانہ فیصلے کرنے ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جس پارٹی نے زیادہ سیٹس جیتی ہیں میئر شپ پر اس کا حق تسلیم کرنا ہوگا۔

وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ پیپلزُپارٹی کی قیادت جلد اپنا ایسا میئر کا کینڈیڈیٹ نامزد کرے گی، جس کی شخصیت کا اپنا اثر ہوگا۔

متعلقہ خبریں