سابق وزیر اعلیٰ و (ق) لیگ کے صدر چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا متنازعہ فیصلہ ہر اصول اور ضابطے کے خلاف ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا متنازعہ فیصلہ ہر اصول اور ضابطے کے خلاف ہے۔
پرویز الٰہی نے کہا کہ حارث اسٹیل کیس میں 35 لاکھ روپے کی پلی بارگین کرنے والے شخص سے کیسے انصاف کی توقع کی جا سکتی ہے؟ میرا قریب ترین رشتے دار کیسے نگران وزیر اعلیٰ بن سکتا ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا متنازعہ فیصلہ ہر اصول اور ضابطے کے خلاف ہے، الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے خلاف ہم سپریم کورٹ جا رہے ہیں۔
حارث سٹیل کیس میں 35 لاکھ روپے کی پلی بارگین کرنے والے شخص سے کیسے انصاف کی توقع کی جا سکتی ہے.میرا قریب ترین رشتے دار کیسے نگران وزیراعلیٰ بن سکتا ہے.الیکشن کمیشن کا متنازعہ فیصلہ ہر اصول اور ضابطے کے خلاف ہے. الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے خلاف ہم سپریم کورٹ جا رہے ہیں.
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) January 22, 2023
ضرور پڑھیں؛ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا



















