Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی کے 44 اراکین قومی اسمبلی کا استعفے واپس لینے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کے 44 اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے استعفے واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد عمر  نے اپنے ایک پیغام میں بتایا ہے کہ اسپیکر ابھی تک تمام اسمبلی ارکان کے استعفے قبول نہیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس صورتحال کی پیش نظر پارٹی چیئرمین کی ہدایات کے مطابق 44 ارکان اسمبلی نے اپنے استعفے واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو ای میل کر دیا ہے، اگلا قدم اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی ہوگی۔

دوسری جانب فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف کے 45 ممبران اسمبلی نے اسپیکر قومی اسمبلی سے لیڈر آف اپوزیشن اور پارلیمانی پارٹی کے عہدے تحریک انصاف کو دینے کیلئے استعفیٰ واپس لے لئے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد جعلی اپوزیشن لیڈر سے جان چھڑانا اور اعتماد کے ووٹ میں لوٹوں کو شہباز شریف کو ووٹ دینے سے روکنا ہے۔

متعلقہ خبریں