Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عمران خان کا راستہ روکنے کیلئے جو کیا جارہا ہے یہ سب انکے گلے پڑے گا، شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کا راستہ روکنے کیلئے جو کچھ کیا جارہا ہے یہ سب انکے گلے پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک ویڈیو پیغام میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے ملک کی سیاسی صورتحال پر تبصرہ کیا ہے۔

 

انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ملک اس وقت سیاسی عدم و استحکام سے گز رہا ہے اور ایسے میں ناپسندیدہ آدمی کو 60 فیصد صوبے کا نگراں چیف منسٹر بنانا یہ اس بات کی دلیل ہے کہ آپ اس ملک کے عوام کی توہین کررہے ہیں۔

اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعلیٰ کی تعیناتی کر کے الیکشن کمیشن نے نہ صرف اپنے تباہی کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی بلکہ آنے والے الیکشن پر بھی سوالیہ نشان پیدا کردیا ہے۔

 

انہوں نے کہا ہے کہ یہ لوگ جمہوریت کا مذاق اڑا رہے ہیں، ذلت اور رسوائی آپ کا مقدر ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کا راستہ روکنے کیلئے یہ جو سب کر رہے ہیں یہ سب آپ کے گلے پڑے گا۔

متعلقہ خبریں