Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وفاقی وزیر خزانہ قطر کے دو روزہ دورے پر روانہ

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار قطر کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوگئے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق  وزیر خزانہ قطر سے توانائی تجارت اور سرمایہ کاری کے امور پر مذاکرات کریں گے۔

مزید پڑھیں: معاشی استحکام کیلئے مختلف شعبوں میں اصلاحات متعارف کرانے کے لیے پرعزم ہیں، اسحاق ڈار

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ  حکومت بھکی اور حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹس کو قطر کو فروخت کرنا چاہتی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ  قطر کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹ  کے لیے سرمایہ کاری میں بھی دلچسپی رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں: اسحاق ڈار کے اثاثے بحال

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ  وزیر خزانہ اسحاق ڈار  آج مذاکرات کرکے کل وطن واپس پہنچیں گے۔

متعلقہ خبریں