سابق وزیراعظم اور چئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے پارٹی میں شمولیت کے خواہشمند افراد کی مکمل چھان بین کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن او دیگر سیاسی جماعتوں سے لوگون کی پی ٹی آئی میں میں شمولیت کا معاملہ جاری ہے جس کے بعد پارٹی ٹکٹ انمول ہوگیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے افراد کیبڑھتی ہوئی تعداد کی پیش نظر عمران خان نے پارٹی کو ان افراد سے گفتو شنید کی ہدایت کر دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ہدایت پر رہنما پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے کے خواہش مند افراد سے ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے موجودہ ایک درجن سے زائد ارکان قومی اسمبلی پی ٹی آئی میں شمولیت کی خواہش مند ہیں جس میں سے6 مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی کے پی ٹی آئی کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں تاہم پیپلزپارٹی کا کوئی ایسا مضبوط امیدوار نہیں جس کو پنجاب میں شامل کیا جا سکے ۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن کے اراکین جلد پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کریں گے اور یہ اراکین پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر آئندہ الیکشن لڑیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کمزور تصور کئے جانے والے حلقوں سے دیگر جماعتوں کے مظبوط امیدواروں کو ترجیح دے گی اور جہاں سے پی ٹی آئی کا مظبوط امیدوار موجود ہوگا وہاں سے اسے ہی برقرار رکھا جائے گا۔
پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چوہدری، فرخ حبیب، پرویز خٹک سمیت دیگر بہت جلد اپنی سفارشات عمران خان کو پیش کریں گے تاہم سفارشات کی حتمی منظوری عمران خان کریں گے۔



















