Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت کے پاس معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے کوئی پلان نہیں ہے، حسان خاور

 پی ٹی آئی رہنما حسان خاور نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے کوئی پلان نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے شرح سود بڑھا کر 17 فیصد کر دی ہے اور یہ اکتوبر 1997 کے بعد بلند ترین سطح ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے بھی یہ سہرا ن لیگ کے سر ہی بندھا تھا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ کاروباری طبقے کے لیے مزید مشکلات پیدا ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں؛ اقتدار کے لیے 22 کروڑ لوگوں کے مستقبل سے کھیلا جا رہا ہے، حسان خاور

 پی ٹی آئی رہنما حسان خاور نے مزید کہا کہ حکومت کے پاس اسحاق ڈار کی جمع تفریق کے علاوہ معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے کوئی پلان نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ اگلے چند ماہ میں ادویات اور پیٹرولیم مصنوعات کی قلت متوقع ہے، حسان خاور

متعلقہ خبریں