وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں بجلی بحال ہونا شروع ہوگئی ہے جبکہ کوئٹہ شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی بحال کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو بجلی کی فراہمی کیلئے 5 سے 7 گرڈز آپریشنل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بھی بجلی بحال ہونا شروع ہوگئی ہے جبکہ آبپارہ جناح ایونیو سمیت کئی علاقوں میں بجلی بحال ہوگئی ہے۔



















