Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عمران خان نے پاکستان کو تباہ اور برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، نواز شریف

مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کو تباہ اور برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

تفصیلات کے مطابق میاں نواز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالٰی ایسے لوگوں کے ہاتھوں سے ہمارے ملک کو بچائے، عمران خان پاکستان کے لیے قہر تھا۔

نواز شریف نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے لیے اچھا پیغام نہیں تھا، ایسے بندوں سے نجات حاصل کرنا ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔

ضرور پڑھیں؛ محسن نقوی کی تقرری؛ عمران خان کا کل سے ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

متعلقہ خبریں