کراچی کے علاقے شاہ لطیف رزاق آباد کے قریب ٹریفک حادثے میں 3 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔
اس حوالے سے ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ شاہ لطیف رزاق آباد کے قریب گاڑی کی ٹکر سے تین بچے شدید زخمی ہوئے تھے جنہوں نے اسکول یونیفارم پہنا ہوا تھا۔
کراچی: شاہ لطیف رزاق آباد کے قریب ٹریفک حادثہ، 3 بچے جاں بحق#BOLNews #Karachi pic.twitter.com/CxtC1gzP1o
— BOL Network (@BOLNETWORK) January 24, 2023
ریسکیو حکام نے بتایا کہ بچوں کی عمر دس سے بارہ سال کے درمیان ہے جنہوں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
اس حوالے سے پولیس حکام نے بتایا ہے کہ زاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب ٹریفک حادثے میں 3 بچوں کے جاں بحق ہونے کا واقعہ پیش آیا جبکہ جابحق بچوں کی شناخت نعمان ولد اختر، لقمان ولد اختر اور عبداللہ کے ناموں سے کی گئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ جانبحق ہونے والوں میں دو سگے بھائی اور ایک اور بچہ اسکول کا ساتھی شامل ہیں جو موٹر سائیکل پر سوار تھے۔
پولیس کا کہنا تاھ کہ شہزور ٹرک نے بچوں کو کچلا تاہم ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے جبکہ ٹرک کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا، ہے۔
پولیس کے مطابق حادثے کا شکار بچوں کی عمریں 11 سے 14 سال کے درمیان ہیں جو سرکاری اسکول میں زیر تعلیم تھے۔



















