Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تحریک انصاف کا حکومت کی انتقامی کارروائی پر شدید ردعمل دینے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے حکومت کی انتقامی کارروائی پر شدید ردعمل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری کی گرفتاری پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت  مکمل کرتے ہوئے شدید ردعمل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیصلے کے مطابق تحریک انصاف کے کارکنوں مختلف شفٹ میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کریں گے، پہلے مرحلے میں لاہور کے مختلف ٹاؤن کے ورکرز زمان پارک کے باہر ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے اور ایک دن میں ایک ٹاؤن کے ورکرز صبح شام دو شفٹ میں زمان پارک کے باہر پہنچے گے۔

یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری کا راہداری ریمانڈ منظور

دوسرے مرحلے میں دیگر اضلاع کے کارکن بھی زمان پارک میں ڈیوٹی سر انجام دیں گے، شیخوپورہ گوجرانولہ ننکانہ صاحب قصور اوکاڑہ اور گجرات کے کارکنوں مختلف شفٹوں میں زمان پارک کے باہر ڈیوٹی دیں گے ۔

اس حوالے سے سینئر قیادت نے اس حوالے سے تمام ٹاؤن اور ضلعی صدور کو ہدایت جاری کر دیں ہیں۔

دوسری جانب عمران خان کا کہنا تھا کہ بائیس کروڑ عوام تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہے جس کی وجہ سے امپورٹڈ حکومت مجھے کبھی گرفتاری نہیں کر سکتی ان کے اپنے کیسز عدالتوں میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری کی گرفتاری لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

متعلقہ خبریں