Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان ناکام نہیں قیادت ناکام ہوئی ہے، سراج الحق

جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان ناکام نہیں قیادت ناکام ہوئی ہے۔

سراج الحق نے اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیوں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 26ممالک سے اوورسیز پاکستانیوں کو خوش آمدید کہتا ہوں، آپ لوگوں کا یہاں پہنچنا ہمیں حوصلہ ملا ہے۔

 اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل ہونگے

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پانی پر لکیر نہیں یہ مسائل حل ہونگے، میں بھی اوورسیز پاکستانی بنتے بنتے رہ گیا۔

جماعت اسلامی کے سربراہ نے کہا کہ مجھے دیر سے سوات لایا گیا اور ٹویشن سنٹر میں پڑھایا گیا، پھر میری سوچ بدل گئی پھر خوشحال جدید پاکستان کی تلاش میں نکلے۔

سراج الحق نے کہا کہ ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ ہم پاکستانی ہیں، مکہ اور مدینہ کے بعد یہ پاکستان ہمارے لئے مسجد کی طرح مکرم ہے۔

انکا کہنا ہے کہ ہمیں معمولی نہیں ایٹمی پاکستان کی باشندے ہیں، ہمارے پاس پانچ دریا چار موسم گلگت بلتستان سوات ہیں، ہمارے خوبصورت پہاڑ سونے اور کوئلہ کے ذخائر ہیں۔

90 لاکھ بیرون ملک پاکستانی ہمارے ساتھ ہیں

سربراہ جماعت اسلامی نے کہا کہ 90 لاکھ بیرون ملک پاکستانی بھی ہمارے ساتھ ہیں، نوے لاکھ  بیرون ملک پاکستانیوں کے ہوتے ہوئے نہ پاکستان ڈیفالٹ ہوسکتا ہے اور نہ ٹوٹ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ آصف زرداری ذمے دار آدمی ہیں، ہمارا مینڈیٹ تسلیم کریں، سراج الحق

سراج الحق نے کہا کہ ہم ایک ایسا پاکستان دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان کے پاسپورٹ کی عزت ہو، چین، کوریا، جاپان، ملائشیا ترقی کر سکتا ہے تو ہم کیوں نہیں، پاکستان ناکام نہیں قیادت ناکام ہوئی ہے۔

سیاسی جماعتیں ایکسیوز ہو گئی ہیں

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فضا بدل گئی ہے سیاسی جماعتیں ایکسیوز ہو گئی ہیں، تازہ سروے میں ہر 11واں پاکستانی جماعت اسلامی کے ساتھ ہے، اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ دنیا کی قیادت کریں۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ ہم بھی جلد ایک جدید پاکستان دیکھیں گے، اللہ بھی چاہتا ہے کہ صلاحیت کے مطابق دنیا آباد کریں۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی کے سیمینار سے 26 ممالک کے مندوبینوں نے شرکت کی، اس موقع پر جماعت اسلامی نے پہلی بار بین الاقوامی ڈیسک قائم کیا۔

متعلقہ خبریں