سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ صرف عدالتیں ہی حکومتی اوچھے ہتھکنڈوں سے تحفظ دے سکتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر طویل مشاورت ہوئی پے۔
گفتگو میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ اللہ کی ذات کے بعد حکومت کے فاشسٹ اقدامات سے تحفظ اعلیٰ عدلیہ ہی دے سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے بھی انصاف عدلیہ سے ملا، پختہ یقین ہے کہ اب بھی انصاف انہی سے ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں؛ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہمارا فرض ہے، چوہدری پرویز الٰہی
ان کا کہنا تھا کہ وکلاء سے کہا ہے کہ حکومتی مظالم کے خلاف فوری عدالتوں سے رجوع کریں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ صرف عدالتیں ہی حکومتی اوچھے ہتھکنڈوں سے تحفظ دے سکتی ہے۔
اس موقع پر عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کے مشوروں سے اتفاق کیا۔



















