Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیر خزانہ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں آدم گیس فیلڈ سے تیل اور گیس کی تلاش کیلئے لیز کی منظوری 5 سال کے لئے دے دی گئی۔

مقامی تیل و گیس کے ذخائر دریافت کرنے سے درآمدی انرجی بل میں کمی ہوگی۔

گدو کے مقام پر عمیر آئل فیلڈ کی ٹیسٹنگ کی درخواست پر ایک سال کی توسیع بھی منظور کی گئی۔

ڈریپ کی تجویز پر ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھی منظور کی گئی۔

بندرگاہوں پر موجود گندم کے شپمنٹ کے انسپیکشن کی منظوری دی گئی۔

ربیع سیزن کیلئے گندم کے بیج پر سبسڈی کی سمری منظور کر لی گئی۔

اس مد میں وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ کو 8.39 ارب گرانٹ دی جائے گی۔

بے نظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کے تحت کسانوں میں رقم تقسیم کی جائے گی۔

سیلاب سے متاثرہ کسانوں کو گندم کے بیج پر سبسڈی دی جائے گی۔

کابینہ ڈویژن کیلئے 3 ارب روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظور کی گئی۔

ہاؤسنگ اینڈ ورکس کی سمری پر سپریم کورٹ عمارت کی ضروری مرمت کیلئے فنڈز بھی منظور کئے گئے۔

سپریم کورٹ اور ججز کی رہائش گاہوں کی ضروری مرمت کیلئے 84 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز بھی منظور کئے گئے۔

متعلقہ خبریں