وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کا کوئی پلان نہیں ہے۔
خواجہ آصف نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان عدلیہ کو دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہے تھے۔
عمران خان کو گرفتار کرنے کا کوئی پلان نہیں. عمران خان کی آواز سے خوف ظاہر ہورہا تھا، عدلیہ کو دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہے تھے
خواجہ آصف #BOLNews #KhawajaAsif pic.twitter.com/OgB2iXAWHQ— BOL Network (@BOLNETWORK) January 26, 2023
وزیر دفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ عمران خان کی آواز سے خوف ظاہر ہورہا تھا، جنہوں نے یہ تراشا تھا وہ کہاں ہیں قوم کو آکر بتائیں کہ انہوں نے کیا کیا ہے۔
اعظم سواتی کا خواجہ آصف کو عمران خان کی گرفتاری کا چیلنج
اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی نے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کو چیلنج کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا باپ بھی عمران خان کو گرفتار نہیں کرسکتا۔
پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی نے لاہور میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں معشیت ختم، اخلاقیات ختم، مگر پاکستان کے لوگ جاگ چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں کس کرب سے گزرا، مگر ان میں اخلاقی جرات نہیں، فاشسٹ حکومت اتنی ذلت سے حکومت سے الگ کیے جائیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ فواد چوہدری کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں، الیکشن کمیشن نے جس طرح اسکو گرفتار کرایا، الیکشن کمیشن کے لیے شرم کی بات ہے۔
سینیٹر اعظم سواتی نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے ایک بےہودہ کیس بنایا، اس حکومت میں بڑوں کا ادب بھی ختم ہوگیا ہے۔



















