پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں عمران خان نے دہشتگردی کی دفعہ کے تحت درخواست دائر کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد میں پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں عمران خان کی جانب سے دہشتگردی کی دفعہ 23 اے کے تحت درخواست دائر کر دی گئی ہے جس میں دہشتگردی عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا گیا ہے۔
عدالت نے پراسیکیوشن کو آئندہ سماعت کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پراسیکیوشن سے درخواست پر دلائل طلب کرلئے ہیں۔
اس حوالے سے وکیل نعیم پنجوتھا کا کہنا ہے کہ پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں دہشتگردی دفعات نہیں بنتی ہیں اور نہ دہشتگردی عدالت کا کیس نہیں بنتا ہے تاہم متعلقہ عدالت کو منتقل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج کیا گیا تھا جس پر دہشتگردی کی دفعات لگائی گئیں ہیں جبکہ احتجاج آئینی دھارے میں رہتے ہوئے کیا گیا تھا۔
بعدازاں کیس کی سماعت 9 فروری تک ملتوی کردی گئی ہے جبکہ کیس کی سماعت انسداد دہشتگری عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے کی۔
خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو مستقل حاضری سے استثنیٰ حاصل ہے۔



















