پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے حملہ کیس کی نئی جے آئی ٹی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے نئی جے آئی ٹے کے خلاف درخواست دائر کی۔
درخواست میں وفاقی حکومت، وزیراعظم، وفاقی وزارت داخلہ اور ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب فریق ہیں۔
درخواست میں جے آئی ٹی ممبران راؤ سردار علی خان، غلام محمود ڈوگر اور ڈاکٹر رائے نعیم نواز فریق ہیں۔
درخواست کا موقف ہے کہ حکومت پنجاب نے عمران خان حملہ کی جے آئی ٹی تشکیل دی، ایک جے آئی ٹی کی موجودگی میں دوسری جے آئی ٹی کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں، نئی جے آئی ٹی سے حقائق مسخ ہونے کا اندیشہ ہے، عدالت وفاقی حکومت کی نئی جے آئی ٹی کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے۔
ضرور پڑھیں؛ عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں شدید عوامی ردعمل آئے گا، صدر مملکت



















