پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ ملک پر لٹیروں کا ٹولہ مسلط ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک میں آٹے، گھی، گیس، بجلی، پٹرول کا سنگین بحران ہے اور ڈالر کا ریٹ بھی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو رہا ہے۔
ملک میں آٹے، گھی، گیس، بجلی، پٹرول کا سنگین بحران ہے، ڈالر کا ریٹ تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو رہا ہے، آلو، پیاز خریدنے کیلئے پیسے نہیں لیکن ملک میں نہ حکومت ہے نہ کوئی پالیسی، بس لٹیروں کا ایک ٹولہ مسلط ہے جس کا کام صرف عمران خان کو فکس کرنا اور اپنے کرپشن کیسز معاف کروانے ہیں۔
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) January 26, 2023
انہوں نے کہا کہ آلو، پیاز خریدنے کیلئے پیسے نہیں ہیں لیکن ملک میں نہ حکومت ہے اور نہ کوئی پالیسی ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ عوام اب کرپٹ ٹولے سے مایوس ہوچکی ہے، مسرت جمشید چیمہ
پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے مزید کہا کہ ملک پر بس لٹیروں کا ایک ٹولہ مسلط ہے، جس کا کام صرف عمران خان کو فکس کرنا اور اپنے کرپشن کیسز معاف کروانے ہیں۔



















