Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ حکومت کا سیلاب متاثرہ اسکولوں کے حوالے سے بڑا اقدام

سندھ حکومت نے سیلاب کے باعث متاثر ہونے والے 20 ہزار اسکولوں میں ٹینٹ کے ذریعے تعلیم بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بیس ہزار اسکولوں میں 1 لاکھ 80 ہزار ٹینٹ لگا کر تعلیم دی جائے گی جبکہ سیلاب متاثرہ اسکولوں کے ٹینٹ لگانے پر 3 ارب 60 کروڑ روپے خرچ ہونگے۔

واضح رہے کہ اسکولوں کے بحالی پر محکمہ بحالیات نے سمری ارسال کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں؛ بلوچستان میں سال 2022 کے سیلاب میں 1لاکھ 92 ہزار سے زائد گھر تباہ ہوئے

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آؤٹ سائیڈ بجٹ سے فنڈز فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ سندھ حکومت کا مارکیٹ میں فی کلو آٹا 95روپے فراہم کرنے کا اعلان

متعلقہ خبریں