بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد 10 روزہ دورے پر پاکستان آنے کیلئے تیار ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق نمائندہ آئی ایم ایف نے اپنے بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف مشن 31 جنوری سے 9 فروری تک نویں جائزے کیلئے پاکستان آئے گا، مشن اپنے دورے میں بیرونی و اندرونی استحکام کا جائزہ لے گا۔
نمائندے کے مطابق آئی ایم ایف اس دوران مالی پوزیشن کی مضبوطی اور پائیدار اقدامات کا جائزہ لینے کے ساتھ توانائی کے شعبے کے گردشی قرضے میں کمی کے پلان کا بھی جائزہ لے گا۔
پاکستان اور آئی ایم ایف وفد کے درمیان مذاکرات کتنے دن تک چلیں گے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف وفد کے درمیان مذاکرات دس دن جاری رہیں گے۔
مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں ایک ارب ڈالر کی قسط ملے گی۔
آئی ایم ایف وفد ایف بی آر، نیپرا، وزارت خزانہ اور اوگرا حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔
اس دوران آئی ایم ایف وفد مشن معاشی پالیسیوں میں استحکام کیلئے روڈ میپ، مالی پوزیشن کو مستحکم کرنے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی، توانائی شعبے میں گردشی قرضے اور دس موجودہ معاشی صورتحال سے نکلنے کیلئے پائیدار پالیسیز کے اقدامات کا جائزہ لے گا۔
ضرور پڑھیں؛ آئی ایم ایف کے مطالبے پر پیٹرول کی قیمت میں ہوشربا اضافے کا امکان



















