Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فواد چوہدری کے ساتھ دہشتگردوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کے ساتھ دہشتگردوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ فواد چوہدری کے ساتھ جو سلوک کیا جا رہا ہے، اچھا نہیں ہے، ان کے ساتھ دہشت گرد جیسا سلوک کیا گیا۔

عمران خان نے کہا کہ فواد چوہدری کو ایک شرمناک ایف آئی آر پر جسمانی ریمانڈ دیا گیا، یہ ظاہر کرتا ہے جو آج پاکستان کے ساتھ غلط ہو رہا ہے، یہاں انصاف نہیں، صرف جنگل کا قانون ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگ اس فسطائیت کے خلاف کھڑے ہونے کے لیے زیادہ پرعزم ہیں، میں اور میری پارٹی جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور اپنے لوگوں کے لیے انصاف کے لیے ان فاشسٹ طاقتوں کے خلاف لڑنے کے لیے پہلے سے زیادہ پرعزم ہیں۔

ضرور پڑھیں؛ اسلام آباد؛ فواد چوہدری کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

متعلقہ خبریں